ماسکو پاور سٹیشن میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ماسکو کے پاور سٹیشن میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع پاور سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر وہاں کام میں مصروف متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔بتایا گیا ہے کہ خوفناک آگ کے شعلے پچاس میٹر بلندی تک دیکھے گئے، واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے، درجنوں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابوپایا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.