مریم نواز کا احتساب عدالت کے جج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرردعمل

مریم نواز کا احتساب عدالت کے جج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرردعمل

لاہور:(12 جولائی 2019) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے بعد انکے نوازشریف سے متعلق فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کئے جانے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں، اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے مگر معاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں، اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے کا ہے جو دباؤ میں دیا۔

مریم نواز کا کہناتھا کہمعاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں، اس کے فیصلے کو فارغ کرنے کا ہے۔ جج کو فارغ کرنے کا واضح مطلب یہ ہے کہ معززاعلیٰ عدلیہ نے حقائق کو تسلیم کرلیا ہے۔

مریم نواز کے سوال کیا کہ اگر ایسا ہی ہے تو اس جج کا فیصلہ کیسے برقرار رکھا جارہا ہے؟ بےگناہ نواز شریف کو رہائی کیوں نہیں دی جارہی؟


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.