شہبازشریف نے نوازشریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کےخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا ہے اس لیے نوازشریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں اور انصاف کے تقاضے پورے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں، جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہوگیا اور انہیں جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.