قربانی کے جانور 20 فیصد مہنگے ہونے کا امکان

کراچی… اس سال روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات قربانی کے جانوروں پر بھی پڑنے کا امکان ہے‘ ذرائع کے مطابق قربانی کے جانور 20 فیصد سے زائد مہنگے ہونے کا امکان ہے‘ مہنگائی کے باعث بیوپاریوں اور کیٹل فارمرز کے مالکان کو عیدالاضحی پر کاروبار کم ہونے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں

جانوروں کی خوراک کی قیمتوں اور کرایوں میں اضافے سے بھی جانوروں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے‘ جس کے باعث بیوپاریوں اور کیٹل فارمرز کو کاروبار میں منافع کی بجائے نقصان ہونے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں‘ اس سلسلے میں ڈیسنٹ کیٹل فارم ساہیوال کے کمال احمد بھی اسی اندیشے اور خوف کا شکار ہیں

یہ بھی پڑھیں : انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کے مہنگا ہونے کا اثر جانوروں کی قیمتوں پر بھی پڑے گا‘ کرایوں اور جانوروں کی خوراک کی قیمت میں اضافے سے اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں‘ انہوںنے کہا کہ مہنگائی نے قربانی کرنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں

بکرے کے بیوپاری محمد صابر کا کہناہے کہ گزشتہ سال جو بکرا 25 ہزار روپے میں فروخت ہوا تھا‘ اس سال ایسے بکرے کی قیمت کم سے کم 30 سے 35 ہزار روپے ہوگی‘ محمد صابر کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال منڈی میں ابھی تک تیزی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے‘ جبکہ کراچی میں اندرون سندھ اور پنجاب سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے شروع ہوچکا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.