محمد عامر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلیے تیار

محمد عامر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلیے تیارویب ڈیسک: (12 جولائی 2019) ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی پیسر محمد عامر انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کی تیاری کرنے لگے ہیں۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے قومی ٹیم کے بولر ایسیکس کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے، ایونٹ کا فائنل 21 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، وورسٹرشائر ریپیڈز دفاعی چیمپئن ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.