سوات کی گل مکئی ملالہ 22 برس کی ہو گئیں

سوات کی گل مکئی ملالہ 22 برس کی ہو گئیںکراچی:(12 جولائی 2019) سوات کی گل مکئی ملالہ بائیس برس کی ہو گئیں۔

سوات کی گل مکئی نے بارہ جولائی انیس سو ستانوے کو مینگورہ میں آنکھ کھولی۔ بچپن سے ہی تخلیقی صلاحیتوں کی حامل دو ہزار نو میں گل مکئی کے نام سے اُس وقت برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے ڈائری لکھنا شروع کی ۔ جب سوات میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بعد تعلیمی ادارے بند ہوئے ۔

باہمت اور نڈر ملالہ یوسف زئی کی ڈائری کو ہر کوئی بڑے شوق و ذوق سے مطالعہ کرتا ۔ ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کے تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنا شروع کی۔دو ہزار بارہ میں دہشت گردوں نے حصول علم کے لئے جانے والی ملالہ یوسفزئی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گل مکئی شدید زخمی ہوگئیں ۔

حملے کے کئی دن تک ملالہ یوسف زئی بے ہوش رہیں اور پھر علاج کے لیے برطانیہ کا رخ کرنا پڑا پہاڑ جیسے حوصلے کی مالک گل مکئی نے بہادری سے موت کو شکست دے دی۔ملالہ یوسف زئی کی اسی بہادری اور جرات نے ان کو دنیا بھر میں مقبول بنادیا ۔ 29 اپریل 2013ء کو ملالہ کی تصویر کو امریکی جریدے نے سرورق پر شائع کرکے انہیں دنیا کی بااثر 100 شخصیات میں شمار کیا۔

بارہ جولائی 2013ء کو ملالہ نے اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں خطاب کیا۔2013ء میں ملالہ یوسف زئی کی خود نوشت سوانح عمری ’’میں ملالہ ہوں‘‘ شائع ہوئی۔ تعلیم کے لئے خدمات کے اعتراف میں دو ہزار چودہ میں انہیں نوبیل انعام سے نوازا گیا، وہ نوبل انعام پانے والی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت تسلیم کی جاتی ہیں ۔

کینیڈین وزیر اعظم نے ملالہ یوسف زئی کو اپنے ملک کی اعزازی شہریت سے نوازا جبکہ انہوں نے کینڈین پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا ۔ اقوام متحدہ نےگل مکئی کوامن کے پیامبرکاعہدہ دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

ملالہ یوسف زئی کی باہمت جدو جہد پر ہالی وڈ فلم ’ہی نیمڈ می ملالہ‘ بھی پیش کی جاچکی ہے ۔اقوام متحدہ ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے دن کو ملالہ ڈے کے طورپر مناتی ہے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.