کاروباری ہفتے کے آخری روز 202 پوائنٹس کی کمی، سونے کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز 202 پوائنٹس کی کمی، سونے کی قیمت میں کمیکراچی: (12 جولائی 2019) کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔ دوسری جانب فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کی کمی ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ سونے کی قیمت میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 202پوائنٹس کی کمی سے 33 ہزار 672کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر 284 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 198 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 61 کے شیئرز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر158.48 سے بڑھ کر 158.79پیسے پر بندہوا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کے اضافے سے158.50سے 159.50پر بند ہوا۔

سونے کی قیمت میں 400روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونے 81ہزار 600روپے فی تولہ پر آگیا اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 360روپے کی کمی سے 69ہزار 942روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 12ڈالر کی کمی سے 14سو 8ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.