ورلڈکپ میں شامل وہ واحد کرکٹ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا

لندن(ویب ڈیسک)  ورلڈکپ میں شامل وہ واحد کرکٹ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا، ٹیم بھی ایسی کہ نام سن کر پاکستانیوں کو ورلڈ کپ نہ جیتنے کا غم بھی بھول جائے گا ۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا جبکہ افغانستان کی واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا،میڈیا کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، جس کی بنا پر اسے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے ے میچ کھیلنے کا موقع ملا تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہوگئے۔آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔پاکستان نے کل پانچ میچز میں فتح حاصل کی اور اس کا ایک میچ منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.