'گائیتونڈے بھائی کہاں ہو آپ؟'

آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی سیریز "سیکریڈ گیمز" کے دوسرے سیزن کے اجرا کی تاریخ سامنے آ چکی ہے تاہم اس کا ٹریلر یوٹیوب پر بدستور ٹرینڈنگ میں ہے۔

سیکریڈ گیمز کا پہلا سیزن گزشتہ برس سامنے آیا تھا، جس کو بہت شہرت ملی تھی، تاہم اس کے مکالموں میں استعمال کی گئی نامناسب زبان کے حوالے سے تنقید سامنے آئی تھی۔

بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو سامنے آنے والے سیکریڈ گیمز کے دوسرے سیزن میں نواز الدین صدیقی بدستور انڈر ورلڈ ڈان جبکہ سیف علی خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں، تاہم رادھیکا آپٹے کی جگہ کالکی کوچین اس سیریز کا حصہ بن چکی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.