بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو11 ماہ قید کی سزا

مقامی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر چاہ ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے شمیم نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر راشد نے چھپ کر دوسری شادی کی، قانون کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے۔

خاتون کا کہنا تھا خاوند نے نہ صرف اسے دھوکا دیا بلکہ ملکی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی لہذا عدالت کارروائی کرے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر راشد نامی شہری کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی اور قرار دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر راشد کو چاہ ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.