فی تولہ سونے کی قیمت 82ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے اضافے کے بعد 82ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی 700سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان صرافہ مارکیٹ نے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے اضافے کے ساتھ 82ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 70ہزار 800روپے ہوگئی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.