جی این این مرید عباس اور سرمایہ کار کی گفتگو سامنے لے آیا

کراچی: مرید عباس قتل کیس میں تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے، جی این این مرید عباس اور سرمایہ کار کی گفتگو سامنے لے آیا۔ مرید عباس قتل کیس میں تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ مرید عباس ملزم عاطف کے جھوٹ کے متعلق جان چکا تھا ، مرید عباس سمیت بڑے سرمایہ کار اپنے پیسے نکلوانا چاہتے تھے اور مرید عباس کے مطابق کاروبار میں 100کروڑ کی سرمایہ کاری ہو چکی تھی۔دوسری جانب مرید قتل کیس میں پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے ، پولیس ملزم کے ملازم ،سہولت کار،بھائی کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے جبکہ کاروباری پارٹنر ایاز بھی منظر عام سے غائب ہے اور  کیس کا سب سے اہم کردار ہمایوں بھی لاپتہ ہے، اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں؟پولیس اب تک پتہ نہ چلا سکی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.