کاروباری ہفتے کا پہلا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

کاروباری ہفتے کا پہلا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بندکراچی: ( 15 جولائی 2019) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 958 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ايکشچينج ميں کاروباری ہفتے ہے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر شروع ہونے والی مندی اختتام تک برقرار رہی۔ مندی کے باعث 100انڈیکس 33ہزار کی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔مارکیٹ 714 پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار958 کی سطح پربند ہوئی۔

دن بھر292 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 247 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 35کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ريکارڈ کيا گياکاروبار کے دوران 33,672 بلند ترین جبکہ 32,895 کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 158.79سے 159.86روپے پر بند ہوا اس طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کااضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 159.50سے 160.50 کی سطح پربند ہوا۔ ڈالر کے بعد سونابھی مزید مہنگا ہو گیا فی تولہ سونا1000 روپے مہنگا ہوکرنئی بلند ترین سطح 82600 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا858 روپے کے اضافے سے 70800 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر کے اضافے سے 14سو 16ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.