اپٹما نے مشینری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کو ناجائز قرار دیدیا

اپٹما نے مشینری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کو ناجائز قرار دیدیالاہور: (15 جولائی 2019) آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن بھی ایف بی آر کی نئی پالیسی کے خلاف میدان میں آگئی۔ اپٹما عہدیداروں نے مشینری پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کو ناجائز قرار دے دیا۔ بولے کہ تاجر مال نہیں اٹھا رہے جس سے ملیں بند ہورہی ہیں۔

اپٹما عہدیداران کی ایک بار پھر سے حکومت کی توجہ اپنے مسائل کی جانب دلوانے کی کوشش۔ اپٹما ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ سات اعشاریہ پانچ فیصد جی ایس ٹی فیصلے کے باوجود ایس آر او جاری نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم کو معاملات میں مداخلت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہڑتال نہیں کر رہے مگر مارکیٹیں بند ہونے سے کاروبار نہیں چل رہا۔

اپٹما عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ان کو ٹیکس دینا چاہیے جبکہ حکومت کاروباری طبقے کے ساتھ بیٹھ کر ٹیکس کا نظام قابل عمل بنائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.