بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 36 برس کی ہو گئیں

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 36 برس کی ہو گئیںویب ڈیسک:(16 جولائی 2019) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف 36 برس کی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اآج اپنی چھتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کترینہ کیف نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں اور برطانیہ میں پلی بڑھی ہیں۔ کترینہ کیف کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔کترینہ کیف نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی اور دو ہزار تین میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، انہیں کامیابی دو ہزار پانچ میں رومانوی کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا اور دو ہزار سات کی نمستے لندن سے ملی۔

اداکارہ کی کامیاب فلموں میں سنگھ از کنگ ، عجب پریم کی غضب کہانی ، راج نیتی ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ ، ایک تھا ٹائیگر ، میرے برادر کی دلہن ، جب تک ہے جاں ، دھوم تھری ، تیس مار خان” شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.