منشیات سمگلنگ کیس : رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور: ضلعی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے لیگی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے تحت ضلع کچہری آنے اور جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے۔عدالت میں رانا ثنائاللہ کے 4 ساتھیوں کو بھی پیش کیا گیا جس میں ایک ان کا ڈرائیور اور 3 سیکورٹی گارڈز شامل تھے۔سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.