بنگلہ دیش کی ویمن اور انڈر سکسٹین پاکستان کا دورہ کریں گی

بنگلہ دیش کی ویمن اور انڈر سکسٹین پاکستان کا دورہ کریں گیلاہور: (15 جولائی 2019) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نے ایک بار پھر دستک دیدی۔ اب کی بار بنگلہ دیشن اپنی ویمن اور انڈر سیکسٹین کرکٹ ٹیموں کو پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی انڈر سیکسٹین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں پاکستان آئے گی۔

پاکستان میں کرکٹ کے میدان ایک بار پھر ہوں گے آباد۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویمن اور انڈر سیکسٹین کی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی خواتین اور انڈر سیکسٹین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دور ہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کی انڈر سیکسٹین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں پاکستان آئے گی جبکہ پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں ٹیموں کے میچز کے شیڈول پر بات چیت جاری ہے جبکہ میچز کی تعداد پر اتفاق ہونے کے بعد دورے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.