ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمدات میں مئی کے دوران 63.25 فیصدکمی ہوئی، شماریات بیورو

اسلام آباد(آن لائن)مئی 2019ء کے دوران ٹائروں اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں63.25 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مئی2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 8.1 ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔ جبکہ مئی 2018ء کے دوران ٹائرز اور ٹیوبز کی قومی درآمدات کا حجم 22.1 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی2018ء کے مقابلہ میں مئی2019ء کے دوران ٹائروں اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں8.1 ملین ڈالر یعنی63 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.