ڈیگاری کول مائنز آپریشن مکمل کرلیا گیا

ڈیگاری کول مائنز آپریشن مکمل کرلیا گیاکوئٹہ:(16 جولائی 2019)باون گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈیگاری کول مائنز آپریشن مکمل کرلیا ہے، کان سے مزید چار لاشیں اور دو مزورں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری کے کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لئے ریسیکو آپریشن اختتام پریز ہوا،52گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران آٹھ کان کنوں کی لاشیں جبکہ دو کو نیم بے ہوشی اور تشویش ناک حالت میں زندہ بچا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی کان کنوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گیس بھر جانے سے کوئلے کی کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا، جس کے باعث کان میں کام کرنے والے گیارہ مزدور دب گئے تھے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق چار ہزار فٹ گہری کان سے کان کنوں کو نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کو کئی مشکلات درپیش آئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.