کراچی پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے پیسے ختم

کراچی …کراچی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس کے پاس پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے لیے پیسے ختم ہوگئے۔جس کے بعد تھانیدار اور افسران جیب خرچ سے فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں پولیس کا پیٹرولنگ نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے کے تھانیدار اور افسران اپنے جیب خرچ سے یا ادھار فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔پولیس حکام نے پیسے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ختم ہوچکا ہے۔ نیا بجٹ آنے تک موبائلوں میں سرکاری خرچ سے فیول نہیں ڈلوایا جاسکتا۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ شہر میں گشت کا نظام متاثر نہ ہو اس کے لیے فی الحال عارضی بنیادوں پر فیول کا انتظام کیا جارہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.