آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردیدبئی:(16 جولائی 2019) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ رینکنگ میں انگلینڈ کا پہلا اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ عالمی چیمپئن انگلینڈ ایک سو تئیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ بھارتی ٹیم دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا کا نمبر چوتھا ہے۔ پاکستان ٹیم ستانوے پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر مو جود ہے۔ٹاپ ٹین بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔ پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز کی رینکنگ بھارتی بولر جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شاکب الحسن پہلے اور پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر موجود ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.