اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فی صد اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک — 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں ایک فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شرحِ سود 13 اعشاریہ 25 فی صد ہوگئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک فی صد اضافے سے سود کی شرح 13 فی صد سے تجاوز کر گئی ہے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کے بقول قیمتوں میں اضافہ شرح سود میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال افرادِ زر کی شرح 11 سے 12 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی کے مالیاتی عدم توازن پر موجودہ اقدامات سے قابو پالیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.