لاہور میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری,بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور میں موسلا دھار بارشوں  کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل  ہوگئیجس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لیسکو حکام کے مطابق بارشوں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور 150 سے زائد  فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بجلی کی مکمل فراہمی شروع ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگ میں 74، سمن آباد میں 69، ائیر پورٹ پر 52، جیل روڈ پر 58، تاج پورہ میں 33 اور اقبال ٹان میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات تک تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.