مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لا ء کا معاملہ اٹھائوں گی، آزادی اظہاررائے، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے،یہ وطن امانت ہے، اور تم امیں لوگو۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.