رانا ثناء اللہ کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے:شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے ۔ بڑے بڑے لوگ منشیات میں ملوث ہیں ۔ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ سب کو عبرت ناک مثال بنا دیں گے ۔ رنگے ہاتھوں پکڑے ملزم کا ریمانڈ نہیں لیا جاتا ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کو پھیلایا گیا اس کے لیے لگژری گاڑیاں استعمال ہوتی رہیں تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو ۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر منشیات مافیا کے خلاف اپریشن ہوئے ۔ فیصل آباد میں ایک شخص پکڑا گیا ایک جیسا بیگ ملا تھا ۔ تین ہفتوں تک تحقیقات ہوئیں واچ کیا جاتا رہا ۔ ہاتھ ڈالا تو رانا ثناء اللہ کو بتایا گیا کہ آپ کا سامان ہے تو انہو ںنے کہا ہاں میرا ہے ۔ تمام ثبوت موجود ہیں ۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اس لیے ریمانڈ نہ لیا گیا ۔ سب نے آئین کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ جو بھی منشیات میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا رانا ثناء اللہ عدالت سے کلیئر کروائیں یہ سوچے سمجھے ان کے ساتھ کھڑے نہ ہوں ۔ تمام جماعتوں کے دروازے ہمارے لیے کھلے ہیں مگر جو بھی آئین قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے مثال بنا دیں گے ۔ سپیکر اسد قیصر نے شہریار آفریدی کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر کا دورہ کریں گے سب سے پہلے میرے حلقے میں آئیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.