مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلیسری نگر: ( 16 جولائی 2019) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جموں کے علاقے میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ڈی-37 بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

خودکشی کی وجہ تاحال نامعلوم ہیں۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.