کابینہ اجلاس میں سابقہ حکمرانوں کے اخراجات کے بارے میں ہوشربا انکشافات

کابینہ اجلاس میں سابقہ حکمرانوں کے اخراجات کے بارے میں ہوشربا انکشافاتاسلام آباد: (16 جولائی 2019) کابینہ اجلاس میں دو ہزار آٹھ سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران سابق حکمرانوں کے اخراجات کے بارے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 5.4 ارب روپے خرچ کیے۔ جبک سابق صدر آصف زرداری نے کیمپ آفسز اور طبی اخراجات پر 3 ارب سے زائد خرچ کیے۔

علاوہ ازیں شہبازشریف نے 8.7 ارب، شاہد خاقان نے 35 کروڑ اور یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ روپے خرچ کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اخراجات کیمپ آفسز، سفر اور صحت کی مد میں کیے گئے۔ تمام اخراجات سابقہ حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.