فلم سپر اسٹار کا آفیشل ٹریلر ریلیز

فلم سپر اسٹار کا آفیشل ٹریلر ریلیزویب ڈیسک:(16 جولائی 2019) پاکستانی اداکاری ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فلم ’سُپر اسٹار‘ کے ٹریلر ریلیز کے لیے ستاروں سے بھری رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔

ٹریلر کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار بلال اشرف فلم میں ایک بڑے سپر اسٹار ہیں جب کہ ماہرہ خان کو پہلے حصے میں ایک عام لڑکی اور بعد میں ایک کامیاب بڑی اداکارہ بنتے دکھایا ہے۔ ٹریلر میں ماہرہ خان کو فلم کے سیٹ پر موجود دکھایا ہے جہاں ان کی ملاقات بلال اشرف سے ہوتی ہے، دونوں دوست بنتے ہیں اور پھر وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

ٹریلر میں واضح نہیں کیا گیا کہ کس غلط فہمی کی بناء پر دونوں میں اختلاف ہوئے لیکن یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ نوری کا دل دکھنے کے بعد وہ بڑی اداکارہ بننے کی ٹھان لیتی ہے اور بدلے کی آگ میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر تماشہ ہے تو پھر تماشہ صحیح‘۔جب نوری کامیاب اداکارہ بن جاتی ہیں تو سپر اسٹار سمیر کا کیرئیر متاثر ہوتا دکھایا ہے لیکن آخر میں بلال اشرف کو اپنی غلطی ہونے کا احساس بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کہانی اذان سمیع خان نے لکھی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان بطور ’نوری‘ نبھا رہی ہیں جب کہ بلال اشرف ’سمیر خان‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، مرینا خان، علیزے شاہ اور اسماء انصاری، علی کاظمی بھی شامل ہیں۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.