سرجڑی دو بہنیں 50 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد علیحدہ

 

لندن (پبلک نیوز) لندن کے اسپتال میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سرجڑی دو بہنوں کو 50 گھنٹو ں کے طویل کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا۔ آپریشن کے لیے  تھری ڈی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔

 

 

پاکستان کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں صفا اور مروہ جو نہ صرف جڑواں ہیں بلکہ دونوں کے سر بھی آپس میں جُڑے ہوئے تھے۔ دو سالہ صفا اور مروہ کے جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے لیے پانچ ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشنز کیے گئے اور اس تمام عمل میں گریٹ اورمونڈ اسپتال کے 100 اسٹاف ممبر شامل تھے۔

 

سرجنز نے پہلے دونوں بہنوں کے جڑے ہوئے دماغ اور شریانوں کو علیحدہ کیا جبکہ ان کا حتمی آپریشن فروری میں ہوا۔ نیورو سرجن اویس جیلانی کا کہنا تھا کہ کیس انتہائی نازک ہونے کے باعث آپریشن کے لیے  تھری ڈی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔

 

دونوں بہنیں کامیاب آپریشن کے بعد لندن میں تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور آئندہ سال اپنے دادا اور امی کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.