ٹوئٹر کا ڈیکس ٹاپ صارفین کیلئے نیا ڈیزائن متعارف

 سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے ڈیکس ٹاپ صارفین کیلئے نیا ڈیزائن متعارف کروا دیا۔ اس نئے ڈیزائن کو گزشتہ کئی ماہ سے ٹیسٹ کیا جارہا تھا، اس نئے ڈیزائن کو آئندہ دنوں میں صارفین استعمال کرسکیں جبکہ بعض صارفین کے پاس یہ اپڈیٹ ہوچکا ہے۔ ڈیکس ٹاپ پر ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو اب نیویگیشن باراوپر کے بجائے سائیڈ میں بائیں جانب نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ آپ اپنی گفتگو ، بھیجے اور موصول ہوئے پیغامات کو اسی ونڈو میں دیکھ سکتے ہیں، یہ نیا فیچر ٹوئٹر کی موبائل ایپ سے ملتا جلتا ہے ۔ نیویگیشن بار کے سائیڈ میں آنے سے ان لوگوں کیلئے آسانی ہوگی جن کے کئی اکاؤنٹس ہیں وہ باآسانی اسے تبدیل کرسکیں گے جبکہ موبائل ایپ پر یہ فیچر پہلے ہی موجود ہے ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.