پارا چنار کا معذور ٹیچر 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پارا چنار (نیٹ نیوز) پارچنار کے نواحی علاقے لقمان خیل کے معذور استاد گلزار حسین 14 ماہ سے معاوضے سے محروم ہیں۔ تفصیل کے مطابق 28 سالہ باہمت اور بہادر گلزار حسین 1999ء میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم ہو گئے تھے۔ اس کے باوجود بھی گلزار حسین نے ہمت ہاری اور نہ حوصلہ بلکہ اسلامیات میں ماسٹر کیا اور اپنے گائوں میں بچوں کوتعلیم دینے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ 1999ء میں پہلی جماعت میں زیرتعلیم تھا‘ لیکن حادثے کا شکار ہونے کے بعد میں نے ہمت نہیں ہاری۔ معذوری کے باوجود میٹرک ایف اے‘ بی اے اور پی ٹی سی کورس اور ایم اے اسلامیات کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 ء سے گورنمنٹ پرائمری ماسک سکول میں پڑھا رہا ہوں‘ لیکن فاٹا انضمام کے بعد انہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے 6 ہزار روپے بھی 14 ماہ سے بند ہو گئے ہیں۔ گلزارحسین کے ایک طالبعلم عدنان حیدر نے کہا کہ گلزار بہت زیادہ محنتی استاد ہیں۔ ہمیشہ وقت پر سکول آتے ہیں اور ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.