کرس گیل آسٹریلوی میڈیا کیخلاف ہتک عزت کیس جیتنے میں کامیاب

ینبرا:  ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹر بلے باز کرس گیل آسٹریلوی میڈیا کیخلاف ہتک عزت کیس جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی میڈیا گروپ کرس گیل کو دو لاکھ ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرے گا۔ فیئر فیکس نامی آسٹریلوی میڈیا گروپ نے کرکٹر پر ڈریسنگ روم میں خاتون کیساتھ انتہائی نازیبا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔

کرس گیل نے الزامات کو بھرپور طریقے سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2016ء میں ایسی متعدد خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کا مقصد ان کو ’تباہ‘ کرنا تھا۔

گذشتہ سال اکتوبر میں عدالت نے کرس گیل کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ ان کے حق میں سنایا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فیئر فیکس میڈیا گروپ کی جانب سے کرکٹ سٹار پر لگائے گئے الزامات میں بغض کا عنصر نظر آیا تھا اور میڈیا گروپ الزام کے دفاع میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

میڈیا گروپ نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپیل دائر کی کہ اسے منصفانہ سماعت تک رسائی نہیں دی گئی۔ کرس گیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ 2 لاکھ 11 ہزار ڈالرز ہرجانے کی رقم بڑھائی جائے جو عدالت نے مسترد کر دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.