نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے رکھ دیا گیا

چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا کے چاند پر بھیجے گئے مشن اپولو 11 کے 50 سال بعد نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ واشنگٹن کے اسپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ خصوصی تقریب میں نیل آرم اسٹرونگ کے بیٹے اور امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی شرکت کی۔ اسپیس سوٹ کو اسمتھ سونین ایئر اینڈ اسپیس میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ یہ تیرہ سال میں پہلا موقع ہے جب خلا باز آرم اسٹروم کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ نامور خلا باز نیل آرم اسٹرونگ کا انتقال 12 اگست سال 2012 میں اوہائیو کے شہر سنسیناٹی میں ہوا۔ اس سے قبل سال 2006 میں آرم اسٹرونگ کے اسپیس سوٹ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے نمائش سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد اس لباس کو محفوظ بنانے کیلئے اس پر کام شروع کیا گیا۔ اس اسپیس سوٹ کو سخت گرمی، سخت سردی، ریڈیشن، چھری چاقو کے حملے اور دیگر حالات میں بدن کو محفوظ رکھنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس لباس کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف اداروں کی جانب سے فنڈ ریزنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپولو 11 کے مشن سے واپسی پر خلا بازوں نے بھاری ہونے کے باعث اپنے جوتے چاند پر ہی چھوڑ دیئے تھے، یہ ہی وجہ ہے کہ نمائش کے وقت اسپیس سوٹ کے ساتھ کبھی بھی جوتے نظر نہیں آئے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.