مختصر سفر کیلئے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار

ایک امریکی کمپنی نے مختصر سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار کیا ہے جسے سیاحتی طیارے کا نام بھی دیا جا رہا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ طیارے کو اُڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ اسے جوائے اسٹک کے ذریعے اُڑایا جا سکتا ہے۔

فوٹو: فائلامریکی کمپنی نے طیارے کو ‘لفٹ ایئر کرافٹ’ کا نام دیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے کا وزن 196 کلو گرام ہے اور یہ ایک گھنٹے میں 63 میل کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.