عائشہ عمرنے انسٹا گرام اکائونٹ پرائیوٹ کردیا

کراچی… معروف فلمی و ڈرامہ اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا اکائونٹ پرائیویٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد اپنا اکاونٹ پبلک سے پرائیویٹ کر رہی ہوں جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور دیگر تصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر یہ میسج کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالیسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر منع کر رہے ہیں اور مزید ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھ کو پر جوش اور جذبات بنا دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.