کمزور رشتوں اور احساسات کی کہانی ’سپر اسٹار‘

کراچی — 

نئی پاکستانی فلم ’سپراسٹار‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف نمایاں ہیں۔ ٹریلر کراچی میں ایک تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا جس میں فلم کے فنکاروں سمیت دیگر اہم افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مائرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو ایک اچھی اور تفریحی فلم میں ہوتا ہے جب کہ بلال اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے لیے انہوں نے باقاعدہ کئی ہفتوں کی ٹریننگ لی جس میں سخت ڈائٹنگ اور ایکسرسائز شامل تھی۔

فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید اور ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں جن کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی ڈراموں کے بعد فلموں کے سفر پر نکلے ہیں اور اس سفر میں ان کا اور فلم بینوں کا ہمیشہ ساتھ رہے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.