فلپائنی باکسر کا کنگ خان کیساتھ فائٹ سےانکار، بھارتی حریف سے مقابلے کا امکان

فلپائنی باکسر مینی پیکیاؤ نے کنگ خان کیخلاف فائٹ سے انکار کر دیا، پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر کا روایتی حریف بھارتی سے مقابلہ ہونے کا امکان بڑھنے لگا۔

مکے بازی کے عالمی مقابلے میں ویلٹرویٹ چیمپئن عامر خان اِن ایکشن ہوئے، جدہ میں آسٹریلوی حریف بلی ڈِب کو ناک آؤٹ کرنے والے کنگ خان کی دھوم اور دھاک بیٹھ گئی۔ فلپائنی باکسر مینی پیکیاؤ نے رواں سال نومبر میں فائٹ سے انکار کر دیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر نے آسٹریلوی حریف کو ہرانے کے بعد فلپائنی باکسر کو چیلنج کیا تھا، عامر خان نے گذشتہ ہفتے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راز کی بات بھی کر دی، کہتے ہیں اگلی فائٹ روایتی حریف بھارتی فائٹر سے بھی ہو سکتی ہے۔ کنگ خان جدہ میں شاندار فتح کے بعد توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.