انضما م نے بطور کرکٹر اور چیف سلیکٹر ملک کی خدمت کی، احسان مانی

لاہور( آن لائن )چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے رول ماڈل انضمام الحق نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی خدمت کی۔ احسان مانی نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربے سے نوازنے پر ہم انضمام کے مشکور ہیں۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ انضمام الحق نے اپنے کام سے پی سی بی میں ایک مثال قائم کر دی ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نئے چیف سلیکٹر کے لیے اشتہار دے گا، تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.