پی سی بی کا انضمام الحق کو برطرف کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا انضمام الحق کو برطرف کرنے کا فیصلہلاہور:(17 جولائی 2019) پی سی بی نے انضمام الحق کوبرطرف کرنےکافیصلہ کر لیا۔ انضمام الحق آج ڈھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو برطرف کرنےکافیصلہ کر لیا جس کے بعد ،انضمام الحق آج دوپہرڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انضمامالحق برطرفی پراستعفے کوترجیح دیں گے، چیف سلیکٹر ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی اورسلیکشن کے معاملات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم انتظامیہ کومکمل طور پرتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی نے انضمام الحق کی سربراہی میں موجودہ سلیکشن کمیٹی کوتحلیل کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کااعلان آئندہ ماہ کر دیاجائے گا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری اکتوبر میں سری لنکاسے ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.