بیلجیم کے سیاحوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ کا رنگ چڑھ گیا

 

 

پبلک نیوز: موٹرسائیکل پر دنیا کی سیر پر نکلے بیلجیم کے مائیکل اور سیموئیل پاکستان کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ گئے۔ بلوچستان کی سیاحت کے دوران ٹرک آرٹ انہیں ایسا بھایا کہ انہوں نے اپنی موٹرسائیکل کو ٹرک آرٹ سے سجا سنوار دیا۔ بیلجیئم کے یہ سیاح شیخوپورہ پہنچے تو توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

موٹرسائیکل پر دنیا کی سیر پر نکلے بیلجیم کے مائیکل اور سیموئیل پر پاکستان کی ثقافت اور ٹرک آرٹ کا رنگ چڑھ گیا۔ مائیکل اور سیموئیل نے ایک ماہ قبل سفر کا آغاز کیا۔ دس ممالک سے ہوتے ہوئے گیارہ ہزار کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد وہ پاکستان پہنچے۔

 

 بلوچستان کی سیاحت کے دوران انہیں  ٹرک آرٹ ایسا بھایا کہ انہوں نے اپنی موٹر بائیک کو پاکستانی کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا۔ مائیکل پرعزم ہیں کہ وہ اب دنیا کے جن ممالک میں بھی جائیں گے۔

 

پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافت کے رنگ ساتھ جائیں گے۔ بیلجیم کے یہ سیاح شیخوپورہ پہنچے تو پاکستان کے ثقافتی ورثے کی حامل تاریخی جگہوں کی سیر کی۔ دونوں سیاح شیخوپورہ کی سیاحت کے بعد وادی ہنزہ کے لیے نکل  گئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.