بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پہلا’ شکار‘ کر لیا

ممبئی( آن لائن ) سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والے بھارت نے اپنی ٹیم کے حوالے سے اہم ترین اقدامات پر غور شروع کر دیاہے جس میں ممکنہ طور پر پہلا شکار دھونی ہو سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کو ویسٹ انڈیز میں سیریز کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ دھونی ویسٹ انڈیز نہیں جائیں گے اور وکٹ کیپنگ کیلئے وہ ٹیم انڈیا کیلئے پہلی ترجیح نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ رشبھ پنٹ کو ٹیم میں کھلایا جائے گا ، اس دوران مہندر سنگھ دھونی اس تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی مدد فراہم کریں گے ، وہ ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے تاہم 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ ٹیم کو اس وقت سرپرستی کی ضرورت ہے اور دھونی کو اس طرح سکواڈ سے باہر کردینا ٹیم کیلئے اچھا شگون ثابت نہیں ہو گا۔نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بحث جاری ہے اور ممکنہ طو ر پر کوچنگ سٹاف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جب کہ کپتان ویرات کوہلی سے کپتانی واپس لے کر روہت شرما کو دیئے جانے پر بھی غور ہورہا ہے

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.