وزیر خارجہ کی عالمی عدالت میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد

وزیر خارجہ کی عالمی عدالت میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباداسلام آباد: (17 جولائی 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کے پاس ہی رہے گا۔ کلبھوشن کے ساتھ برتاؤ پاکستانی قوانین کے مطابق ہوگا۔ یہ فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا تھا۔ بھارت نے عالمی عدالت میں مقدمہ پیش کیا کہ کلبھوشن بے گناہ ہے، رہا کیا جائے۔ بھارت کے موقف کو عالمی عدالت نے تسلیم نہیں کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کے ساتھ پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک ہوگا۔۔ کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔ پاکستان اس کیس پر قانون کے مطابق چلے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی عدالت نے فوجی عدالت کا فیصلہ معطل یا منسوخ نہیں کیا۔ قونصلر رسائی کا معاملہ پاکستان قوانین کے مطابق دیکھا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.