ممبئی حملے کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ممبئی حملے کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپواشنگٹن: (17 جولائی 2019) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ سعید احمد کی گرفتاری پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرنے کے بجائے اپنی روایت کو برقرار کرتے ہوئے طنز کے تیر چلائے اور میں نہ مانو کی رٹ برقرار رکھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ 10 برس کی تلاش بسیار کے بعد آخر کار ممبئی حملے کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے، 2 برسوں سے اس کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ ڈو مور کی رٹ لگائے رکھنے والے صدر ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیاں نظر نہیں آتیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی متنازع ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم واضح اشارہ حافظ سعید احمد کی گرفتاری کی جانب ہے حالانکہ پاکستان جو خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے نے اپنی قانونی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ہمیشہ حافظ سعید کی گرفتاری کے لیے ہر ضروری اقدام کو بروئے کار لایا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.