وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ریٹائرڈ)اعجاز احمد شاہ نے ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔وفاقی وزیر داخلہ کی آمد پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور اسمگلنگ خصوصا انسداد منشیات کی روک تھام کیلئے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ کو 2019 میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے گئے اقدامات اور پکڑی گئی منشیات، شراب، گٹکا، چھالیہ اور دیگر جنرل آئٹم کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی کوششوں خصوصا انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.