عید کا چاند کب نکال رہے ہیں، آرمی چیف کا فواد چودھری سے دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد( نیوزرپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر حاضرین مجلس کھلکھلا کر ہنس پڑے۔ ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فواد چوہدری سے دلچسپ سوال کیا۔آرمی چیف نے پوچھا کہ فواد چوہدری صاحب، بقرہ عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟۔ آرمی چیف کی اس شگفتہ مزاجی پر جی ایچ کیو کا سینما ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.