بھارت اپنا دوسرا مشن 22 جولائی کو چاند کے لئے روانہ کرے گا

دہلی(آن لائن)نئی بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے ’ آئی ایس آر او‘ نے کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر خلائی گاڑی اتارنے کے لئے اپنا مشن اب 22 جولائی کو روانہ کرے گا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے نے کہا ہے کہ قبل ازیں یہ مشن گزشتہ پیر کو روانہ ہونا تھا مگر لانچ سے محض ایک گھنٹہ قبل راکٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ "چندریان- ٹو" مشن چاند کے اس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی پر تحقیق کرے گا جو زمین

سے دکھائی نہیں دیتا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.