پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے’’ افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے

اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے’’ افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کینیا میں تعینات ہونے والی پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ مشیر تجارت نے کینیا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی سفیر پاکستان کینیا تعلقات اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے ’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس موقع پرنئی تعینات ہونے والی سفیر ثقلین سیدہ نے مشیر تجارت کو نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.