پاکستان اورفرانس کے درمیان پانچ کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اورفرانس کے درمیان پانچ کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد:(19 جولائی 2019) پاکستان اورفرانس کے درمیان پانچ کروڑ یورو قرض کامعاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورفرانس کے درمیان نرم شرائط پر پانچ کروڑ یورو قرض معاہدہ طے پاگیا، وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر وفاقی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، فرانسیسی سفیر اور عالمی تعاون کی فرانسیسی ایجنسی کے پاکستان کے سربراہ نے دستخط کیے۔ تقریب آج پیرس میں بزنس فرانس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق فرانس کی جانب سے 2لاکھ یورو کی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔یہ قرضہ اورگرانٹ چترال اوردرگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔امداد سے دونوں پاور پلانٹس کو جدید بنیادوں پربحال کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق درگئی ہائیڈروپاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 20میگاواٹ سے بڑھ کر 22میگاواٹ ہوجائے گی۔ترال ہائیڈروپاور پلانٹ کی صلاحیت ایک میگاواٹ سے بڑھ کر 5میگاواٹ ہوجائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی فرینچ ایجنسی فارڈیویلپمنٹ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کررہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.