چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹانے کی خبر یں مسترد

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی تردید کردی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کو ہٹایا نہیں جارہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے متعلق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شبر زیدی اور ان کی ٹیم کے درمیان ہم آہنگی موجود نہیں جب کہ تاجر برادری شبر زیدی کے اقدامات سے ناخوش ہے جس کی بناء پر چیئرمین ایف بی آر سمیت وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کردی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.