مرید عباس قتل کیس: عینی شاہدین اور گواہان نے بیانات قلمبند کرادیئے

مرید عباس قتل کیس: عینی شاہدین اور گواہان نے بیانات قلمبند کرادیئےکراچی: (19 جولائی 2019) جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہدین اور گواہان نے بیانات قلمبند کرادیئے۔

عینی شاہد عاطف کے آفس بوائے اسامہ نے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ دفتر میں موجود تھا کہ عاطف نے دفتر آکر مرید پر فائرنگ کی۔ مقتول مرید کی اہلیہ زارا اور سسر آئے تو مرید کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

مقتول خضر کے بھائی اور مینیجر نے بیان دیا کہ خضرحیات کو ملزم نے گاڑی میں سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کے دوسرے گواہ نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ مرید عباس عاطف زمان اور اس نے پہلے دو لاکھ روپے سے کاروبار شروع کیا۔ کچھ عرصے بعد دیگر سرمایہ کاروں کا سرمایہ ملاکر سات کروڑ ہوگیا۔ رمضان کے بعد عاطف نے منافع کی رقم دینا بند کردی، مطالبہ کرنے پر ناراض ہوگیا۔

گواہ نے مزید بتایا کہ واقعے کے وقت عاطف زمان نے اس پر فائرنگ کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ نکلا۔ عاطف زمان نے پیچھے سے گولی چلانے کی کوشش کی لیکن پستول نہیں چل سکا۔

عدالت نے گواہان کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے نام صیغہ راض میں رکھنے کا حکم دے دیا اور ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.